ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیریوں کی حمایت میں کئی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب احتجاج کیا

کشمیریوں کی حمایت میں کئی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب احتجاج کیا

Mon, 18 Jul 2016 20:53:21    S.O. News Service

ہندوستان اورپاکستان کو بیٹھ کرمذاکرات کرنے اور اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی

نیویارک، 18جولائی؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیری عوام پرہورہے دن بدن مظالم کے سبب کئی تنظیموں نے کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی موجودگی کے خلاف اور کشمیر مسئلے پر اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے احاطے کے باہر احتجاج کیا ۔کشمیری امریکن کونسل کی قیادت میں کل تین گھنٹے کا احتجاج ہوا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔احتجاجی مظاہرہ کررہے لوگوں کے ہاتھوں میں بینر اور تختیاں تھیں جن پر ’’انڈین فورسز آوٹ آف کشمیر‘‘، ’’نو ڈیموکریسی وداؤٹ سیلف ڈٹرمنیشن‘‘اور ’’ٹائم ٹو رزالو کشمیر ڈسپیوٹ ناؤ‘‘جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین کشمیر اور اس کے لوگوں کی آزادی کامطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے کشمیر میں اس ماہ ہندوستانی فورسز کی طرف سے ہلاک ہوئے برہان وانی کی حمایت میں بھی نعرے لگائے۔کشمیر مشن یو ایس اے کے صدر شاہین خالد بٹ نے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے مداخلت کرنا چاہئے۔ورلڈ کشمیر اویئرنیس کے گلاب نبی فائی نے کہا کہ کشمیر تنازعہ کا حل تلاش کرنے کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو بغیر کسی شرط کے ایک ساتھ بیٹھ کرمذاکرات کرناچاہئے۔فائی کوپاکستان کی آئی ایس آئی کی جانب سے کام کرنے کے الزام میں امریکہ میں دوسال کے قیدکی سزاملی چکی ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے چندگز پرمظاہرہ کر رہے مظاہرین نے کشمیر مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی مداخلت کی بھی مانگ کی۔
 


Share: